گلگت بلتستان میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ‘ استور سے راولپنڈی اور گلگت کے درمیان زمینی رابطہ منقطع

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:35

گلگت/مظفر آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) گلگت بلتستان میں تین دن سے برف باری اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے ہفتہ کو بھی جاری رہا ‘برفانی تودہ گرنے سے استور سے راولپنڈی اور گلگت کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اورکوہستان اورہربن کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہوگئی ‘ بلوچستان میں رابطہ سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے بعد بحالی کے کاموں کا سلسلہ شروع ہوگا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقے ایک بار پھر برف سے ڈھک گئے گلگت بلتستان کے ضلع استور ، اسکردو میں گزشتہ تین دن سے کبھی بارش تو کبھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا برف باری نے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ بھی کردیاہے ، کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں تو کچھ علاقوں میں خوراک کی کمی کا سامنا رہا ادھر بولن اور خچک کے مقامات پر برفانی تودہ گرنے سے استور سے راولپنڈی اور استور سے گلگت کی رابطہ سڑکیں برف سے ڈھک گئیں ۔

(جاری ہے)

گلگت اسکردو روڈ بشو کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے ٹریفک معطل ہوگئی ‘دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہوگئی جس کی وجہ سے آمد ورفت کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ‘ لوئر دیر میں بھی بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری نے سردی کی لہر مزید بڑھا دی ۔مظفرآباد میں بارش کا سلسلہ چند روز کے وقفے کے بعد شروع ہونے سے سردی میں اضافہ ہوگیا ‘لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔شمالی بلوچستان میں تین روز کی بارش تھم جانے کے بعد مختلف علاقوں میں مکانات گرنے اور رابطہ سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے بعد بحالی کے کاموں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز