گندم کی برداشت کے وقت موسمی تغیرات سے پیداوار کافی متاثر ہوتی ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 16 اپریل 2016 17:43

ملتان۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء ) گندم کی فصل برداشت کے مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے،یہ مرحلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ایک اندازے کے مطابق کٹائی کے بعد گندم کی پیداوار کا تقریباً 10 فیصد حصہ مختلف وجوہات کی بنا پر ضائع ہو جاتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ گندم کی کٹائی سے قبل مئوثر منصوبہ بندی کی جائے۔محکمہ زراعت ملتان کے ترجمان کے مطابق گندم کی برداشت کے وقت موسمی تغیرات سے پیداوار کافی متاثر ہوتی ہے۔

ان تبدیلیوں میں معمول سے زیادہ اور وقت سے پہلے بارش نیز درجہ حرارت میں اچانک اضافہ سے گندم کی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ گندم کی کٹائی کے موسم میں بارشوں اور آندھی سے فصل کا بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ گندم کی فصل کو ضرورت سے زیادہ پانی ہر گز نہ دیں۔

(جاری ہے)

بارشوں کی صورت میں اگیتی فصل کو بالعموم پانی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر فصل کو پانی کی کمی کا سامنا ہو تو ہلکا پانی لگائیں لیکن اگر آندھی یا تیز ہوا چلنے کا خدشہ ہو تو فصل کی آبپاشی نہ کریں کیونکہ آندھی کی وجہ سے فصل گرنے سے پیداوار کا بڑا حصہ ضائع ہو جاتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گندم کی برداشت کے دنوں میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے نشر ہونے والی موسمی پیش گوئی پر خصوصی توجہ دیں اور فصل کی برداشت کیلئے منصوبہ بندی موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ کمبائن ہارویسٹر کے ذریعے کٹائی سے پیداوار کو کافی حد تک ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے لہٰذا نہ تو گندم کو وقت سے پہلے اور نہ ہی تاخیر سے کاٹیں کیونکہ دونوں صورتوں میں پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔

اسی طرح بارش کی صورت میں فصل کی کٹائی روک دیں اور کٹائی کے بعد فصل کو زیادہ دن تک کھیت میں نہ چھوڑیں تاکہ کھیت میں موسمی اثرات، بارش اور آندھی وغیرہ کے نقصانات سے بچا جا سکے۔ اسی طرح گہائی میں تاخیر کرنے سے دانوں میں نمی کم ہو جانے کے باعث ان کے ٹوٹنے کا امکان ہوتا ہے۔ لہٰذاکاشتکار ان سفارشات پر عمل کر کے گندم کی کٹائی اور گہائی کے لئے بروقت مئوثر انتظامات کریں اور موسمی تغیرات سے فصل کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ برداشت کے مرحلہ اور بعد از برداشت نقصان سے بچا جا سکے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش