بھا رت میں گرمی سے 100 افراد ہلاک

جمعہ 22 اپریل 2016 12:59

بھوبنیشور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اپریل۔2016ء) پاکستان کے پڑوسی ملک ہندوستان میں گرمی کی شدید لہر کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔حکومتی عہدیداران کا کہنا ہے کہ شدید گرمی سے متاثرہ ریاستوں میں اسکول کو بند کردیا گیا ہے، جبکہ لوگوں کا کْھلی فضا میں کام کرنا محال ہوگیا ہے۔ہندوستان میں عموماً مئی اور جون میں شدید گرمی پڑتی ہے، لیکن رواں سال چند ریاستوں میں اپریل میں ہی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، جس نے حکام کو ہنگامی اقدامات اٹھانے پر مجبور کردیا ہے۔

عہدیداران کے مطابق ہندوستانی کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں اب تک شدید سے 45، آندھرا پردیش میں 17 جبکہ اڑیسا 43 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر وائی کے ریڈی کا کہنا تھا کہ تلنگانہ میں 2006 کے بعد اپریل کا یہ سب سے گرم ترین مہینہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بات پر پہلے ہی تشویش کا اظہار کیا گیا تھا کہ تلنگانہ میں گرمی سے ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں، جس کے باعث ان کے محکمے نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں۔

تلنگانہ میں اسکول گرمیوں کی چھٹیوں سے 2 ہفتے قبل ہی گزشتہ ہفتے بند کردیے گئے تھے، جبکہ اڑیسا میں بھی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی اقدامات کے تحت 26 اپریل تک اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ گرمی کے اوقات میں تعمیراتی کام پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے افراد بھی حالیہ گرمی سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان