رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم شدید گرم ، خشک رہے گا، وسطی پنجات اور سندھ میں درجہ حرارت 51ڈگری سنٹی گریڈ ، برف اور گلیشرز تیزی سے پگھلنے کا امکان ، محکمہ موسمیات

بدھ 18 مئی 2016 11:36

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں،سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سبی اور مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کر مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا سب سے گرم ترین مقام لاڑکانہ تھا جہاں درجہ حرارت51 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں،سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سبی اور مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔میدانی پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جہاں درجہ حرارت 45ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ وسطی پنجات اور سندھ میں درجہ حرارت 51ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کر مطابق رواں ہفتے گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بھی درجہ حرارت اوسطً 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان۔

جس کے باعث برف اور گلیشرز تیزی سے پگھلنے کا امکان ہے اورسمندری ہواوں کے تسلسل کی وجہ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ نہیں ہو گا۔کراچی میں دن کے درجہ حرارت (معمول کے مطابق) 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہے گا سمندر سے مسلسل ہوائیں متغیر رفتارسے چلتی رہیں گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..