چین ، طوفانی بارشیں ، 6 افراد لاپتہ ، 8 ہزار سے زائد بے گھر

4680ہیکٹر رقبے پر فصلوں کو نقصان جبکہ 72مکان تباہو گئے

منگل 14 جون 2016 13:54

ناننگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2016ء) چین کے جنوبی صوبے ناننگ اور گوانگ ژی ژوانگ میں گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ طوفانی بارشیں شروع ہو گئیں ،ابھی تک چھ افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں ، ان میں سے گوانگ ژی ژوانگ کے خود مختار علاقے میں ایک آدمی لاپتہ ہوا ہے ، طوفانی بارشوں سے 4680ہیکٹر رقبے پر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 72مکانات تباہ ہو گئے ہیں ، گائی ژو صوبے میں سیلاب کے باعث پانچ افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ،اس صوبے میں 8460افراد بے گھر ہو گئے جنہیں محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ، آئندہ چند دنوں میں شدید طوفانوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu