کراچی میں مون سون کی بارشوں نے بجلی کا نظام تباہ کر دیا، کئی علاقوں میں 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی بجلی غائب

جمعرات 30 جون 2016 13:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء)کراچی میں مون سون کی بارشوں نے بجلی کا نظام تباہ کر دیاہے ، کئی علاقوں میں 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی بجلی غائب ہے جبکہ
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ صرف 40 فیڈرز متاثر ہیں جن پر کام جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں باران رحمت سرکاری اداروں کی غفلت کی وجہ سے زحمت بن کر رہ گئی ۔

کراچی میں مون سون کی بارش آئی اور پھر شہر کے مختلف علاقوں کی بجلی اور پانی چلے گئے ، اڑتالیس گھنٹے گزر گئے اب بھی شہری گرمی اور حبس میں بجلی آنے کے انتظار میں پریشان ہیں۔ بیشتر علاقوں میں نکاسی آب نہ ہونے سے گزر گاہوں پر مسافر پریشان ہیں تو دوسری جانب بجلی بندش لوگوں کا امتحان لے رہی ہے ۔بارش کے ہوتے ہی شہر کے ایک ہزار سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے مگر کے الیکٹرک حکام سب اچھا ہے کہ رٹ لگا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بارش کے بعد سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل گئی اور شہری شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ گلشن اقبال، ملیر،ایف بی ایریا، سرسید ٹاؤن نارتھ کراچی، طارق روڈاورڈیفنس کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔ شاہ فیصل کالونی نمبر5اور شاہ فیصل کالونی شمع سینٹرمیں بھی گزشتہ روزسے بجلی غائب ہے۔علاوہ ازیں ہل پارک،سندھی مسلم سوسائٹی اورپٹیل پاڑامیں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

گلستان جوہر بلاک 12 میں بھی بجلی کی طویل بندش سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔طویل لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہری گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور ہوگئے ۔ تیس فیصد شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے 26 کروڑ گیلن پانی بھی فراہم نہ ہو سکا ۔لوگوں کو سحری کی تیاری میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، گھروں میں پینے کیلئے پانی تک نہ رہا ۔منگل کی شام شروع ہونے والی بارش کے بعد گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں نے تو سکھ کا سانس لیا لیکن سرکاری اداروں کی غفلت نے انہیں پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا