مشرقی چین میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، درالحکومت فزہویو میں 83افراد ہلاک اور 19لاپتہ ہو گئے

پیر 18 جولائی 2016 15:31

فز ہو یو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) سمندری طوفان نپارٹک سے نمٹنے میں اپنی نامناسب جواب کی بنا پر تین اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا ،اس سمندری طوفان کی وجہ سے مشرقی چین کے صوبہ ہی جیان میں زبردست انسانی جانوں کا ضیا ع اور اقتصادی نقصان ہوا ہے ۔اتوار کی بعد دوپہر تک اس سمندری طوفان کی وجہ سے فز ہو یو میں 83افراد ہلاک اور 19لاپتہ ہوئے ہیں ۔

یہ بات شہری حکومت نے بتائی ہے ، شہر کی پانچ کاؤنٹیز اور علاقوں کے دولاکھ سے زائد افراد متاثرہوئے ہیں ، گذشتہ ہفتے میں دس ہزار کے قریب مکانات گر گئے ، براہ راست اقتصادی نقصان کا اندازہ 7.1بلین یوآن (1.1بلین امریکی ڈالر ) لگایا گیا ہے ، من چنگ کاؤنٹی میں بجلی کا نظام منقطع ہوگیا اور اس کے دس قصبات اور شہروں میں مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا،کاؤنٹی کی ایک تہائی آبادی سمندری طوفان سے متاثرہوئی ہے مجموعی طورپر 73اموات اور 17کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے ،نتیجتاً من چنگ کاؤنٹی کے قائم مقام حکومتی سربراہ اور ڈ پٹی پارٹی چیف ہوانگ شائی یانگ بنڈونگ ٹاؤن کے پارٹی سربراہ لن یوان ہوئی اور قصبے کے ڈپٹی پارٹی چیف ژان چیاؤ ینگ کو ان کے فرائض سے برطرف کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے متاثرہ علاقوں کیلئے امدادی فنڈ کی مد میں 170ملین یوآن مختص کئے ہیں ،سمندری طوفان نپارٹک جو امسال آنیوالا پہلا طوفان ہے 9جولائی کو صوبے سے ٹکرایا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا