دھند اور شدید سردی میں شاہراہوں پر حادثات سے بچائو کیلئے ہدایات جاری

منگل 8 نومبر 2016 14:09

رحیم یارخان۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رحیم یارخان ڈاکٹر عبدالستار بابرنے دھند اور شدید سردی کے موسم میں شاہراہوں پر ہونے والے خطرناک حادثات سے بچائو کے لیے ریسکیورز ، ڈرائیوروں اور مسافروں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایات جاری کردیں ۔انہوں نے کہا کہ گاڑی کی ہیڈ لائٹیں،پچھلی لائٹیں،بریکیں،ٹائر،ونڈ سکرین وائپر،ریڈی ایٹر،بیٹری اور گاڑی کے ہیٹ سسٹم کا معائنہ کرکے گاڑی کو چلائیں۔

(جاری ہے)

گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹیں آن رکھیں،ونڈ سکرین،سائیڈ سکرین اور لائٹیں صاف رکھیںاور ہیڈ لائٹس کے لیے پیلے رنگ کے اسٹیکر کا استعمال کریں۔دھند میں دیکھنے کے لیے ڈی فوگر استعمال کریں۔اگلی گاڑیوںسے مناسب فاصلہ رکھیں،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے کی تجویز کردہ حدنظر 100میٹرتک 60کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ سپیڈ نہ رکھیں،ونڈوز کو نیچے کرکے اور ریڈیو کو بند کرکے ڈرائیونگ کریں،شدید دھند سے گزرتے وقت احتیاط کے ساتھ دوسری گاڑیوں یا ریل گاڑیوں کی آواز سُنیں،دھند کے دوران صاف ستھری سڑکوں کا انتخاب کریں جن کے بارے میں آپ پہلے سے اچھی طرح آگاہ ہوں،سڑک کے درست کنارے پر چلیں،ہائی کی بجائے کم ہیڈ لائیٹس کا استعمال کریںاور تمام اشاروں کو آن کرنے سے گریز کریں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا