طویل خشک سردی کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت

لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، گلگت ، بلتستان سمیت متعدد علاقوں میں رم جھم ، پہاڑوں پر برف باری کا امکان

منگل 3 جنوری 2017 16:30

طویل خشک سردی کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2017ء)طویل خشک سالی کے بعد ملک میں بارشوں کا آغاز ہوگیا ۔آزاد کشمیر، چترال،سوات اور چکوال میں بارش جبکہ پشاور، اسلام آباد اور چنیوٹ میں بوندا باندی ہوئی۔نانگا پربت،بابوسرٹاپ اور بٹوگا ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مظفرآباد کی وادی لیپہ،گریز،نیلم کے پہاڑوں اور مری میں ہلکی برف باری ہوئی ہے۔

ادھر چترال کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد لواری ٹاپ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ منگل سے سرما کی اچھی بارشوں کا آغاز شمالی علاقوں سے ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال سے شروع ہونے والی بارشیں، پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وسطی علاقوں تک پہنچیں گی۔

(جاری ہے)

بارشوں کا سلسلہ 4 سے 5 روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

خشک موسم سے متاثرہ فصلوں میں اس بارش سے جان پڑجائے گی۔ راولپنڈی اسلام آباد میں ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا ہے ، جڑواں شہروں میںکم سے کم درجہ حرارت دس جبکہ زیادہ سے زیادہ بائیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ منگل سے جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، فاٹا، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب ڈویژ ن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویڑن ، گلیات ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش