ملک کے شمالی علاقہ جات میں سردی کے شدت کے اضافہ کے بعد کراچی میں سرد ہوائیں چلانا شروع ہوگئی

پیر 9 جنوری 2017 13:27

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) کوئٹہ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑں پر برف باری اور بارشوں کے باعث کراچی میں ٰیخ بستہ ہوائیں چلانا شروع ہوگی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ملک کے شمالی علاقہ جات میں سردی کے شدت کے اضافہ کے بعد کراچی میں سرد ہوائیں چلانا شروع ہوگئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر کے روز موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا جبکہ آئندہ 3 سے 4 روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu