آزاد کشمیر ،ْ گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ،ْ سردی کی شدت میں مزید اضافہ

بالائی علاقوں میں برف باری سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ،ْ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا بلوچستان ،ْ تفتان ،ْ نوکنڈی ،ْ سیندک اور ماشکیل میں ہونے والی موسلا دار بارش کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور

پیر 23 جنوری 2017 12:56

آزاد کشمیر ،ْ گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ،ْ سردی کی شدت میں مزید اضافہ
اسلام آباد /گلگت/مظفر آباد /کوئٹہ /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) آزاد کشمیر ،ْ گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ اور بالائی علاقوں میں برف باری سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ،ْ بلوچستان کے علاقوں تفتان ،ْ نوکنڈی ،ْ سیندک اور ماشکیل میں ہونے والی موسلا دار بارش کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ،ْ گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا کوئٹہ میں وقفے وقفے سے بارش اور ہلکی برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ تفتان ،نوکنڈی،سیندک اورماشکیل میں ہوا کیساتھ ہونے والی موسلادھاربارش نیلوگوں کوگھروں میں محصورکردیامحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش ،ْ کوئٹہ ،ژوب اورقلات ڈویژن کے پہاڑوں پر مزید برف باری ہو گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے ،ْ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،ْ پنجاب ،خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے ۔ادھر استورکے میدانی اوربالائی علاقوں میں برف باری کے بعد واٹرچینل پربرف کی تہیں جم چکی ہیں اور لوگوں کوپانی کے حصول میں مشکلات کاسامناکرنا پڑا۔دیامراورغذر میں برف سے بعض بالائی علاقوں کازمینی رابطہ منقطع ہوگیا ،ْہنزہ نگرمیں موسم سرما کی پہلی برف باری نے ہر منظرکواوربھی دلکش بنا دیا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان