چمن شہر اور گردونواح میں بارش سے موسم سرد ہوگیا

پیر 30 جنوری 2017 14:01

چمن شہر اور گردونواح میں بارش سے موسم سرد ہوگیا
چمن۔30جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2017ء) چمن شہر اور گردونواح میں بارش سے موسم سرد ہوگیا ۔ پیر کے روز چمن شہر اور گردونواح سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلسہ جاری ہے جس کی وجہ سے جاری سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

چمن کے زمینداروں نے ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کہ اس سال اللہ تعالیٰ نے خشک سالی سے بچایا ہے اور چمن و گردونواح میں جاری طویل خشک سالی بھی ختم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے زمینداروں اور مال مویشی پالنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا ،انہوں نے کہا کہ سردی کی شدت میں اضافہ سے علاقے میں جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu