اسلام آباد اور بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کو بارش کی پیشنگوئی

جمعہ اور ہفتہ کو بلوچستان اور خیبر پختونخو ا میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 1 فروری 2017 23:45

اسلام آباد اور بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کو بارش کی پیشنگوئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوںپر برفباری کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان۔ اس دوران کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن کے پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔

جمعہ سے اتوار کے دوران خیبرپختونخواہ کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد اور بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی۔ اس دوران مری، گلیات میں برفباری کا امکان۔ جمعہ سے اتوار کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں بھی چند ایک مقامات پر بارش کاامکان۔

وقفے وقفے سے بارش کے باعث بالائی خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہفتہ/ اتوار کے روز لینڈ سلائیڈنگ/طغیانی کا خدشہ ہے ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ جبکہ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا بھی امکان۔

آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ، مکران ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم جنوبی پنجاب میں شدید دھند پڑی۔سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: کالام منفی08، پاراچنار منفی07، استور منفی05، مالم جبہ، گوپس منفی03، سکردو، دیر، کوئٹہ، بگروٹ منفی02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،  چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان