اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان

پیر 6 مارچ 2017 15:13

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ،ژوب، قلات، مکران، ڈی آئی خان ڈویژن ، فاٹا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آمدہ بدھ سے اتوار کے دوران گرج چمک اور تیز ہوائوٰں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اوعر راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ،خبر پختونخوا اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ، سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی07، استور، ہنزہ منفی03، گوپس، بگروٹ، سکردو، دیر منفی02، مالم جبہ منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبر پختو نخوا اور بالائی پنجاب میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خشک تاہم کوئٹہ،ژوب، قلات، مکران، ڈی آئی خان ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ سے اتوار کے دوران کوئٹہ،ژوب، قلات، مکران، ڈی آئی خان ڈویژن ، فاٹا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہوائوںکے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور ملک دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu