مغربی ہوائوں کے باعث سوموار سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو نے کی توقع ہے ،ْمحکمہ موسمیات

ہفتہ 1 اپریل 2017 14:13

مغربی ہوائوں کے باعث سوموار سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو نے کی توقع ہے ،ْمحکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2017ء)محکمہ موسمیات نے سوموار سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہوائوں کے باعث گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوموار سے جمعرات کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرجبکہ منگل اور بدھ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر حارث بن نسیم کے مطابق سوموار سے بدھ کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہوائوں ،ْآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ سوموار ،ْمنگل کے روز کوئٹہ، ڑوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل سے جمعرات کے دوران راولپنڈی ،ْ اسلام آباد میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا ، بالائی پنجاب (راولپنڈی ، سرگودھا،فیصل آباد )، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب ، ڈیرہ غازی خان ، ملتان، ساہیوال میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش