بندرکی پتنگ اڑانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ویڈیو میں بندر کو چرخی پکڑے اور پتنگ اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو وائرل

منگل 7 جنوری 2025 14:10

بندرکی پتنگ اڑانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
وارانسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2025ء)پتنگ اڑانے کے شوقین تو آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے مگر کیا کسی جانور کو پتنگ اڑاتے دیکھا ہی سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائر ل ہوئی جس نے صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے وارانسی میں ایک بندر پتنگ اڑانے کی کوشش کر رہا ہے جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ویب سائٹ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ایک آسمانی تماشے میں، وارانسی میں ایک شرارتی بندر نے ایک پتنگ کو قابو کر لیا، جس سے مقامی لوگ حیران رہ گئے۔ پرواز کے قدرتی مزاج کے ساتھ، پتنگ بازی کے مقابلوں میں یہ چھوٹا پرائمیٹ شاید اگلی بڑی چیز ہو!وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھت پر موجود بندر ہوا میں اڑتی ہوئی پتنگ کو نیچے اتار رہا ہے، جبکہ آسمان پر ایک دوسرا پتنگ بھی اڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین اس کو پسند کررہے ہیں۔

ویڈیو میں بندر کو دھاگا پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (مانجھا) اور پتنگ بازی کے شیدائیوں کی طرح آسانی سے پتنگ اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بندر کی حرکت نے لوگوں کو بہت محظوظ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu