Qeema Kachori Recipe In Urdu - Recipe No. 6338

Qeema Kachori Urdu recipe is available at UrduPoint. Qeema Kachori is a famous dish in this region. You can read here Qeema Kachori recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Qeema Kachori. You can know the complete method to make Qeema Kachori on this page. We will also tell you how long it will take to make Qeema Kachori. Read the recipe, ingredients, and everything related to Qeema Kachori below.

قیمہ کچوری بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6338

Qeema Kachori Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

2 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو

2 نمک حسب ذائقہ

3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

4 پیاز دو عدد

5 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

6 ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ

7 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

8 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

9 ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی تین سے چار عدد

10 ہرادھنیا باریک کٹا ہوا چار کھانے کے چمچ

11 لیموں کارس دو کھانے کے چمچ

12 میدہ آدھا کلو

13 میٹھا سوڈا ایک چائے کا چمچ

14 اجوائن آدھا چائے کا چمچ

15 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میدے کو ایک بڑے پیالے میں چھان لیں پھر اس میں میٹھا سوڈا،اجوائن اور چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں۔کپڑے سے ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
  2. 2 پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں قیمہ،ادرک لہسن ،نمک ،کالی مرچ ،لال مرچ ڈال کر اتنی دیر تک پکائیے کہ قیمے کا پانی خشک ہوجا ئے۔
  3. 3 پھر بھنا کٹا دھنیا اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے بھون لیں۔چولہے سے اتار کر اس میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز،ہری مرچ،ہرادھنیا اور لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں اور ٹھنڈا کرلیں۔
  4. 4 کچوریوں کے تیار کئے ہوئے میدے کے پیڑے بنا لیں ،ہاتھ کو گیلا کرکے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں پھر پیڑے میں ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور تمام پیڑے اسی طرح تیار کرکے دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  5. 5 کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ تک گرم کریں اور گرم گھی میں کچوریوں کو درمیانی آنچ پر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔

(4235) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kachori

Urdu cooking recipe of Qeema Kachori, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Qeema Kachori is a Kachori, and listed in the Kachori. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 2 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.