Keemay Ki Kachori Recipe In Urdu

قیمہ کی کچوری بنانے کی ترکیب

Keemay Ki Kachori Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

201 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو
2 پیاز دو عدد
3 ہرا دھنیا ایک گٹھی
4 ہری مرچ تین عدد
5 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
6 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
7 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا کھانے کا چمچ
8 نمک حسب ذائقہ
9 لیموں دو عدد
10 ڈالڈا تیل ایک کھانے کا چمچ
11 کچوریاں کاآٹا ایک کلو
12 اجوائن چائے کا چوتھائی چمچہ
13 کھانے کا سوڈا آدھا چائے کا چمچہ
14 تیل تلنے کے لئے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے آٹے میں اجوائن، نمک اور سوڈا ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں اور کسی گیلے کپڑے سے ڈھانک کر تقریباًپندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں
  2. 2 پھر ایک دیگچی میں ایک کھانے کا چمچہ تیل ڈال کر قیمہ ڈال دیں
  3. 3 ساتھ ہی نمک، ادرک ، لہسن اور مرچ ڈال دیں
  4. 4 جب پانی خشک ہو جائے تو ہلکا سا بھو ن کر پیاز، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال دیں
  5. 5 اوپر سے لیموں کا رس ڈال دیں
  6. 6 پھر اچھی طرح مکس کر لیں ٹھنڈا ہونے دیں
  7. 7 اب آٹے کا چھوٹا سا پیڑا لے کر ہاتھ گیلا کر لیں
  8. 8 پھر پیڑے کو پھیلا کر تھوڑا سا قیمہ رکھ کر چاروں طرف سے بند کر دیں
  9. 9 ذرا سا دبا کر کچوری کی طرح پھیلائیں
  10. 10 کڑھائی میں تیل گرم کر یں
  11. 11 جب خوب گرم ہو جائے تو آنچ ہلکی کر کے کچوریاں تلنا شروع کریں
  12. 12 جب تل جائیں تو نکال کر چھلنی میں اخبار بچھاکر اوپر رکھتی جائیں تاکہ تیل جذب ہو جائے

متعلقہ پکوان

(5179) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kachori - مزید کچوری

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Keemay Ki Kachori, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Keemay Ki Kachori is a Kachori, and listed in the Kachori. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.