Alo Kachori Recipe In Urdu

آلو کچوری بنانے کی ترکیب

Alo Kachori Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ (چھنا ہوا) تین پیالی
2 آلو(ابال کر چھیل اور پیس لیں) 300گرام
3 ہرادھنیا(باریک کٹا ہوا) دو کھانے کے چمچ
4 ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) دو عدد
5 سوکھا دھنیا (پسا ہوا) آدھا چائے کا چمچ
6 تیل دو کھانے کے چمچ
7 نمک وکالی مرچ حسب ذائقہ
8 تیل(ڈیپ فرائی کرنے کے لیے) حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میدے میں دو کھانے کے چمچ تیل اور نمک شامل کریں اور پانی ڈال کر دس منٹ تک گندھائی کر کے سخت آٹا گوندھ لیں۔
  2. 2 باقی تمام اجزاء کو آلوؤں میں شامل کر دیں۔
  3. 3 آٹے کے لیموں کے سائز کے پیڑے بنا کر انہیں بیل لیں۔
  4. 4 ہر روٹی پر ایک چمچ بھر کر آلو کا مرکب ڈال دیں اور اسے دوسری روٹی سے ڈھک کر بند کر دیں۔
  5. 5 اب ان سب کو بیل کر جتنا پتلا ہو سکے کرلیں۔
  6. 6 اسے بیلنے کے دوران مسلسل اس پر خشک میدہ چھڑکتے رہیں۔اسی طرح سے باقی کچوریاں بھی بنالیں۔
  7. 7 ایک کڑاہی لے کر اس میں تیل کو اتنا گرم کر لیں کہ اس میں سے دھواں نکلنے لگے۔
  8. 8 کچوریاں کو گرم تیل میں تل لیں یہاں تک کہ دونوں طرف سے ہلکی سنہری ہو جائے۔اس طرح تلیں کہ
  9. 9  یہ پھول جائیں۔دہی اور اچار کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

(446) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kachori - مزید کچوری

Urdu cooking recipe of Alo Kachori, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Alo Kachori is a Kachori, and listed in the Kachori. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.