نیہا دھوپیا کا فلم ”جولی ٹو” میں کام سے انکار

پیر 22 ستمبر 2014 12:30

نیہا دھوپیا کا فلم ”جولی ٹو” میں کام سے انکار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے فلم ”جولی ٹو” میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا جنہوں نے سال 2014ء میں ریلیز ہونیوالی فلم ”جولی” میں بولڈ کردار نبھایا تھا نے اس سلسلے کی دوسری فلم میں اداکاری کرنے سے معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان دنوں وہ فلم ”اکیس توپوں کی سلامی” کی عکسبندی میں مشغول ہیں جس میں وہ منفرد کردار نبھا رہی ہیں۔

ہاں انہیں فلم ”جولی” کی سیکوئل فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے صاف انکار کیا ہے۔ انکار کی وجہ یہ ہے کہ وہ فی الحال ایسے کردار نبھانے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہیں جس کام میں ان کی دلچسپی نہ ہو وہ نہیں کرتی ہیں۔ ماضی میں بولڈ کردار نبھانا دلچسپ لگا تو نبھایا۔ فلم ” اکیس توپوں کی سلامی” جلد ہی ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 22/09/2014 - 12:30:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :