ہاں میرے انوشکا کے ساتھ تعلقات ہیں ‘ کوہلی کا اعتراف
ہفتہ 22 نومبر 2014 11:46
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء)بھارتی کرکٹ کھلاڑی اور معروف بلے باز وراٹ کوہلی نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ فلم اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں اور وہ دونوں ملاقاتیں کرتے ہیں۔کوہلی نے میڈیا اور لوگوں سے گذارش کی کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اب جو بھی کچھ ہے سب کے سامنے ہے ہم کچھ بھی نہیں چھپا رہے ہیں اور نہ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں میں کچھ نہیں چھپانا چاہتا تاہم اگر آپ ایک ہی بات کو بار بار پوچھیں گے تو یہ بحث کا موضوع بن جاتا ہے اور پھر دونوں کو لگتا ہے کہ یہ صحیح نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ بات تو اب منظرِ عام پر آ گئی ہے کہ ان کے اور انوشکا کے درمیان رشتہ ہے اور لوگوں کو اس سے متعلق اب قیاس آرائی نہیں کرنی چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اگر آپ دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے اور پھر بھی لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا یہ سچ ہے؟ تو یہ معاملہ عام سمجھ کا ہے اگر آپ جانتے ہیں تو پھر یہ سوال کیوں یہی ہمارا کہنا ہے۔ یہ کوئی غلطی نہیں ہے جو ہم کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کریں گے کیونکہ یہ ہمارے لیے ہمارا انتہائی ذاتی معاملہ ہے اور میڈیا اور ہر کسی کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔
Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Shabbir Jan
Shagufta Ejaz
Kelly Reilly
Emma Thompson
Humaima Malik
Indera Kumar
Mackenzie Foy
Ahmed Butt
Michael Keaton
Kate Mara
Saba Qamar
Sarah Jessica Parker
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا