سلمان خان کا ”کک “کے سیکوئیل بنانے کا ارادہ

ہفتہ 22 نومبر 2014 13:24

سلمان خان کا ”کک “کے سیکوئیل بنانے کا ارادہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکارسلمان خان نے کک کے سیکوئیل بنانے کا ارادہ کرلیا۔سلمان خان نے فلم دبنگ کے سیکوئیل کی کامیابی کے بعد فلم کک کے بھی سیکوئیل بنانے کا ارادہ ظاہرکردیا۔

(جاری ہے)

سلمان خان کی دونوں فلموں کوشائقین نے بہت پسندکیاہے۔ شائقین کا کہنا ہے وہ فلم کک میں سلمان خان کا نیاروپ دکھ کر بہت لطف اندوز ہوئے ہیں۔ سلمان خان کی فلم دبنگ اور کک کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتاہے۔

وقت اشاعت : 22/11/2014 - 13:24:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :