شوبز فنکاروں نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے اور تر قی وخوشحالی کی ضمانت قرار دیدیا

پیر 20 اپریل 2015 13:58

شوبز فنکاروں نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے اور تر قی وخوشحالی کی ضمانت قرار دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) شوبز فنکاروں نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے اور تر قی وخوشحالی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوبز فنکار بھی چین کے ساتھ پاکستان کے مضبوط اور دوستانہ تعلقات پر فخر کرتے ہیں ۔ فلم سٹار میگھا ‘صائمہ خان ‘اداکارہ سنہر ی خان ‘شیبارانی ‘سونینا بٹ ‘اداکارہ ریشم نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

20اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کی طر ح ہمیں بھی چین کی دوستی پر نہ صرف فخر ہے بلکہ دونوں ممالک کی دوستی پوری دنیا کیلئے کسی مثال سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور معاشی بد حالی کی وجہ سے پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے مگر اب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے نہ صرف پاکستان سے ہمیشہ کیلئے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ ہو جائیگا بلکہ بے روز گاری سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ہوسکے گا اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہو گا ۔

وقت اشاعت : 20/04/2015 - 13:58:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :