معمر رانا کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کا سہرا میرے سر ہے‘ محسن حسن خان

مجھے خوشی ہے میر الگایا ہوا پودا آج فلم انڈسٹری کا نامور ستارہ ہے ‘ سابق کرکٹر و اداکار کی گفتگو

پیر 26 ستمبر 2016 12:46

معمر رانا کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کا سہرا میرے سر ہے‘ محسن حسن خان

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء) سابق کرکٹر واداکار محسن حسن خان نے کہا ہے کہ معمر رانا کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کا سہرا میرے سر ہے ،مجھے خوشی ہے کہ میر الگایا ہوا پودا آج فلم انڈسٹری کا نامور ستارہ ہے اور میری اس کیلئے نیک خواہشات ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹر ی میں ہدایتکار جمعہ خان کو اپنی فلم کیلئے ایک ہیرو کی ضرورت تھی اور اسکرپٹ پڑھنے کے بعد میرے ذہن معمر رانا کا خیال آیا جس کے بعد میں معمر رانا کو لے کر فلم کے ڈائریکٹر کے پاس گیا آ گیا اور انہوں نے دیکھتے ہی منتخب کر لیا ۔

وقت اشاعت : 26/09/2016 - 12:46:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :