Episode 10 - Watan Ya Kafan By Shafaq Kazmi

قسط نمبر 10 - وطن یا کفن - شفق کاظمی

 سب کریو روم میں بیٹھے تھے شہروز بار بار فیصل کو تنگ کر رہا تھا۔واؤ آج تو بہت مزہ آئے گا میں نے تو سوچ لیا ہے۔آج میں بریانی کھاؤں گا۔رول پراٹھا بھی کھاؤں گا ،اففف پیزا وہ کیسے بھول سکتا ہوں میں۔۔یا اللہ لوگوں کو روز ایسے سزا ملے تو کتنا مزہ آجائے۔۔
ہضم نہیں ہوگا دیکھ لینا۔۔تیرے پیٹ میں درد ہو جائے گا۔فلائٹ لیفٹیننٹ فیصل نے غصہ سے گھورتے ہوئے کہا۔
۔۔
بددعائیں نہیں دیں جناب G-Suit پہنیں اور دعا کریں۔۔۔فلائٹ لائن کی طرف جانے کا ٹائم ہوگیا ہے۔۔۔۔
تجھے تو میں بعد میں دیکھ لونگا شہروز کے بچے تیرا ٹائم بھی آئے گا۔۔۔۔ فیصل نے G-Suit پہنتے ہوئے کہا۔۔اور منہ بناتے ہوئے اپنے ایئر کرافٹ کی طرف آگیا۔۔سکون سے پری فلائٹ چیک کرنے کے بعد کریو چیف سے ہاتھ ملایا۔

(جاری ہے)

بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْم پڑھتے ہوئے کاک پٹ میں بیٹھ گیا۔
۔ابھی فیصل صاحب سکون کا سانس لے ہی رہے تھے کے مشن لیڈر ونگ کمانڈر بھی آگئے۔اور فلائٹ لیفٹیننٹ فیصل صاحب کے ایئر کرافٹ کی بیک سیٹ پہ بیٹھ گئے۔۔۔۔
اففف میرے خدایا میری تو قسمت ہی خراب ہے جو مجھے ایسا سی او ملا۔فیصل نے بڑبڑاتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔
کچھ کہا آپ نے فیصل صاحب۔۔۔۔قسمت کیا۔۔ ونگ کمانڈر نے فیصل کی بات ٹھیک سے سنی نہیں تھی۔
۔۔۔
نہیں نہیں سر میرے کہنے کا مطلب تھا کہ آج کا دن تو میرے لئے بہت ہی اچھا ہے۔۔۔آج آپ میرے ایئر کرافٹ میں۔۔۔۔واؤ سر۔۔۔۔
اوکے اوکے ٹھیک ہے۔۔۔ سارے چیک پرفارم کئے آپ نے۔۔۔۔۔
جی سر کر لئے۔۔۔۔فیصل نے مسکراہتے ہوئے کہا۔۔۔
اچھا تو اب آپ کو خاص دعوت نامہ دینا پڑھے گا کے جناب فلائٹ لیفٹیننٹ صاحب آپ انجن سٹارٹ کریں اور ای ٹی سی سے اجازت لیں۔
Don't you remember I am.formation leader and we have to take off first...
یا اللہ غلطی کردی ایئر فورس میں آکر۔۔فیصل نے بڑبڑاتے ہوئے جہاز کا انجن سٹارٹ کیا۔
ایگل ون ٹو ڈیلٹا: پرمشن ٹو ٹیکسی۔۔
ڈیلٹا ٹو ایگل ون: کلیرڈ ٹو ٹیکسی ٹو رن وے۔
ایگل ون۔۔۔کاپی اوور۔۔فلائٹ لیفٹیننٹ فیصل ایئر کرافٹ کو رن وے پر لے آئے۔۔۔۔۔ایئر کنٹرولر سے اجازت لیکر اڑان بھری۔
۔۔بادلوں کے بیچ مینورز میں فیصل نے ڈیفنسیوپوزیشن لی آج دشمن کے حملے کو ناکام بنانے کی ایکسرسائیز تھی۔۔۔جس میں فلائٹ لیفٹیننٹ فیصل نے ڈیفنڈ کرنا تھا اور فلائٹ لیفٹیننٹ شہروز اٹیک پوزیشن میں تھے۔۔آج کی ٹریننگ میں فیصل نے کامیابی سے دشمن کے حملے کو ناکام بنایا اور دونوں ایئر کرافٹ واپس نارمل فارمیشن میں آگئے۔۔۔۔۔۔
Welldone faisal i am impressed....
ونگ کمانڈر نے مسکراہتے ہوئے کہا۔
۔۔۔۔
تھنک یو سو مچ سر۔۔۔۔فیصل نے خوش ہوتے ہوئے کہا۔
فلائٹ کے دوران اچانک ریڈیو پہ آواز آئی۔۔۔۔۔ تھنک یو سر آج ایک عرصہ بعد کچھ اچھا کھانے کو ملے گا۔۔۔۔۔اللہ آپ کو خوش رکھے سر۔۔۔۔
کاش تم میرے سامنے ہوتے تو میں تمہارا گلہ دبا دیتا۔۔فیصل نے بڑبڑاتے ہوئے کہا۔۔مشن بخوبی پورا ہوگیا اور سب ایئر کرافٹ حفاظت سے اتر آئے۔
۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
السلام علیکم عاید صاحب کیسے ہیں آپ۔۔۔بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔۔۔فہیم نے مٹھائی کا ڈبہ عاید ابان کو پیش کرتے ہوئے کہا۔۔۔فہیم عاید ابان کے کولیگ تھے اور محلے میں بھی رہتے تھے۔۔۔۔
 ارے فہیم یہ مٹھائی کیوں۔۔۔اور مبارک کس لئے۔۔میں کچھ سمجھا نہیں۔۔۔عاید ابان نے حیرانگی سے فہیم کی جانب دیکھا۔۔۔۔۔
ارے جناب تم نے امرحہ بیٹی کا رشتہ کردیا بتایا بھی نہیں اور اب انجان بن رہے۔
۔۔کم سے کم بتا تو دیتے۔۔۔۔فہیم نے منہ بناتے ہوئے کہا۔۔۔۔
نہیں ایسا تو نہیں ہے امرحہ بیٹی کا تو کہیں بھی رشتہ نہیں کیا ابھی ہم نے وہ تو ابھی پڑھ رہی ہے۔۔۔۔۔
 لیکن امرحہ نے اپنے واٹس ایپ پر کسی آرمی والے کی تصویر لگائی ہوئی تھی اور ہر وقت آرمی کے سٹیٹس بھی لگاتی رہتی۔۔۔۔۔ہمیں لگا شاید اس آرمی والے کے ساتھ رشتہ ہوگیا ہے امرحہ کا۔
 نہیں ایسی بات نہیں ہے۔۔۔امرحہ کو دراصل آرمی بہت پسند ہے اس وجہ سے انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرتی رہتی لگاتی رہتی۔۔۔۔عاید ابان نے مسکراہتے ہوئے کہا۔۔۔۔
ویسے کہنا تو نہیں چاہئے لیکن تم۔ میرے دوست ہو تو کہ دیتا ہوں عاید۔۔۔۔امرحہ لڑکوں کی ڈی پی لگاتی ہے۔۔۔۔سب کو یہی لگتا ہے امرحہ کا کسی آرمی والے کے ساتھ چکر چل رہا ہے۔۔۔۔امرحہ بیٹی کو سمجھاؤ۔
۔۔وہ ان چکروں میں نہ پڑھے۔۔۔۔۔ویسے بھی بیٹی ذات ہے۔۔۔۔یہ سب لڑکیوں کے لئے مناسب نہیں۔۔۔فہیم تو کہہ کے چلا گیا تھا۔۔۔لیکن سننے والے کا دل چیر کے رکھ دیا تھا۔۔ایک غیرت مند باپ کبھی برداشت نہیں کرتا کہ کوئی بھی اس کی بیٹی کے متعلق کوئی بھی بات کرے۔۔۔ہمارے معاشرے کے لوگ کسی صورت جینے نہیں دیتے۔۔۔۔
عاید ابان گہری سوچ میں چلے گئے۔
ادھر معاشرے کی باتیں برداشت نہیں ہوتی تھی ادھر بیٹی کے جذبہ اور محبت کے آگے ہار جاتے تھے۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
آفیسر میس کے لان میں فلائٹ لیفٹیننٹ فیصل کی طرف سے ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔۔۔۔۔
سر کھانا کھانے سے پہلے دعا کرتے ہیں۔۔۔فلائٹ لیفٹیننٹ شہروز نے شرارتی انداز میں کہا۔۔۔۔
اب ضرور یہ کچھ الٹا کہنے والا ہے۔۔۔۔
فلائٹ لیفٹیننٹ فیصل شہروز کو گھورتے ہوئے بڑبڑایا۔۔
جی جی ضرور۔۔۔۔۔شہروز آپ ہی دعا کروائیں۔۔۔ونگ کمانڈر عبداللہ نے شہروز کی جانب دیکھتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔
جی سر۔۔۔۔۔۔بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْم....یا اللہ فلائٹ لیفٹیننٹ کو مزید نیند عطا فرمائے۔۔۔تاکہ ہم ایسے پارٹیز روز روز انجوائے کریں۔۔۔آمین ثم آمین۔۔۔۔
شہروز کی اس دعا پہ سب بے ساختہ ہنسے۔۔۔کوئی حال نہیں شہروز تیرا فلائٹ لیفٹیننٹ فیصل نے ہنستے ہوئے کہا۔۔۔۔سب نے ہنسی خوشی کھانا کھایا۔۔۔۔
چل شہروز بیٹا کھانا کھا لیا نہ اب تجھے میں روم میں پوچھتا ہوں۔،۔۔۔ہاہاہا جناب پہلے گارڈ ڈیوٹی تو کر کے آؤ آج کی پھر مجھے پوچھنا۔۔۔۔۔۔

Chapters / Baab of Watan Ya Kafan By Shafaq Kazmi