Baingan Dahi Wale Recipe In Urdu

بینگن دہی والے بنانے کی ترکیب

Baingan Dahi Wale Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گول بینگن 500گرام
2 دہی 500گرام
3 ہلدی‘ نمک‘ سرخ مرچ حسب ذائقہ
4 پیاز 60گرام
5 لہسن آٹھ جوے
6 سفید زیرہ 12گرام
7 گھی یا تیل 60گرام

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پہلے بینگن کو چھیل لیں اس کے ٹکڑے کرکے ایک ڈش میں ڈال کر اوپر نمک لگا دیں پندرہ منٹ تک پڑا رہنے دیں۔
  2. 2 پھر اس کا پانی ہاتھوں سے دبا کر نچوڑ لیں۔
  3. 3 اب اس کو گھی میں معمولی سا تل لیں پھر ایک دوسری دیگچی میں پیاز لچھے دار کاٹ کر بادامی کریں اور پیاز کو نکال کر پیس لیں پھر لہسن‘ سفید زیرہ اور نمک مرچ ہلدی سب مصالحہ ملا کر باریک پیس کر اسی گھی میں بھونیں۔
  4. 4  جب مصالحہ خوب بھن جائے تو بینگن اور پسی ہوئی پیاز بھی اوپر ڈال دیں اور ذرا سا پانی ڈال کر دم پر لگا دیں۔
  5. 5 دم پر سے اتارنے کے بعد ٹھنڈا ہونے دیں۔دہی میں کالی مرچ اور نمک ملائیں۔
  6. 6 تھوڑی سی پیاز باریک کاٹ کر بھی اس میں ملا لیں ۔
  7. 7 اب ایک کھلی ڈش میں آدھا دہی ڈالیں اور اس پر بینگن ڈال دیں اور پھر باقی دہی اوپر ڈال کر کھانے کے لئے شروع کریں۔

(855) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Baingan Tinda Aur Kaddu - مزید بینگن، ٹینڈے اور کدو

Urdu cooking recipe of Baingan Dahi Wale, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Baingan Dahi Wale is a Baingan Tinda Aur Kaddu, and listed in the baingan tinda and kaddu. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.