Masala Baingan Recipe In Urdu

مصالحہ دار بینگن بنانے کی ترکیب

Masala Baingan  Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

83 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 بینگن 6 عدد
2 تیل 2 کھانے کے چمچ
3 ثابت دھنیہ 3 کھانے کے چمچ
4 سرخ ثابت مرچ 8 عدد
5 پیاز (باریک کٹے ہوئے) 2 عدد
6 گڑ 1 کھانے کا چمچ
7 سبز مرچیں (بایک کٹی ہوئیں) 2 عدد
8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
9 ناریل (کدوک ش کیا ہوا) چوتھائی حصہ
10 لہسن 2 جوئی
11 املی، لیموں کے سائز جتنا؎
12 پانی 5 پیالی
13 گھی 2 کھانے کے چمچ
14 مسٹرڈ ثابت 2 کھانے کے چمچ
15 تازہ کری پتہ 1 عدد

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بینگن کو لمبائی میں کاٹیں اور 1 کھانے کا چمچ تیل میں سنہری کر لیں اور پین سے نکال لیں
  2. 2 باقی تیل ڈالیں اور دھنیہ‘ مرچیں‘ پیاز اور ہلدی فرائی کریں (دو منٹ) لہسن اور کوکونٹ کے ساتھ پیاز کا آمیزہ گرائنڈکرلیں
  3. 3 املی پانی میں بھگو کراس کا گودا نکال لیں
  4. 4 پانی میں پسے ہوے مصالحے ڈال کر 5 منٹ کے لیے پکائیں
  5. 5 جب گاڑھا ہو جائے تو گڑ اور بینگن شامل کریں
  6. 6 گھی گرم کر کے مسٹر‘ مرچیں اور کری پتہ فرائی کریں
  7. 7 بینگن کے آمیزے پر مسٹرڈ اور مرچوں والا تڑکا لگائیں
  8. 8 سرو کرنے سے پہلے اچھی طرح ملالیں

متعلقہ پکوان

(4776) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Baingan Tinda Aur Kaddu - مزید بینگن، ٹینڈے اور کدو

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Masala Baingan , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Masala Baingan is a Baingan Tinda Aur Kaddu, and listed in the baingan tinda and kaddu. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.