Besan Ka Paratha Recipe In Urdu - Recipe No. 6789

بیسن کا پراٹھا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6789

Besan Ka Paratha Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بیسن دو پیالی
2 آلو دو سے تین عدد
3 آٹا ایک پیالی
4 نمک حسب ذائقہ
5 لہسن دو سے تین جوئے
6 پیاز ایک عدد درمیانی
7 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
9 کوکنگ آئل تلنے کے لئے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلوؤں کو ابال کر چھیل کر میش کر لیں،پیاز کو باریک کاٹ لیں اور لہسن کو کچل کر رکھ لیں۔
  2. 2 کڑاہی میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ گرم کرکے پیاز اور لال مرچوں کو فرائی کرکے نکال لیں اور ہلکا ہلکا کوٹ لیں یا گرائنڈ کر لیں۔
  3. 3 اس کو دوبارہ سے کڑاہی میں ڈالیں اور لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں،پھر آلو،نمک اور ہلدی شامل کر لیں۔دو سے تین منٹ بھون کر اتار لیں اور اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں۔
  4. 4 بیسن اور آٹے کو ملا کر اس میں نمک اور آلو کا بھرتہ ڈال کر اچھی طرح ملائیں،پھر اس میں حسب ضرورت پانی ڈالتے ہوئے ذرا سخت سا گوندھ لیں۔
  5. 5 پیڑے بنا کر ہلکے ہاتھ سے چھوٹے چھوٹے پراٹھے بیلیں اور کوکنگ آئل کے ساتھ فرائی کر لیں۔

(823) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha - مزید روٹی، نان، پراٹھے وغیرہ

Urdu cooking recipe of Besan Ka Paratha, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Besan Ka Paratha is a Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha, and listed in the Roti, Naan, Paratha, Dosa, Puri, Kulcha. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.