MENU Open Sub Menu

Cheese With Mushroom Recipe In Urdu

چیز ودھ مشروم بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Cheese With Mushroom, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Cheese With Mushroom is a Mushroom Dish, and listed in the mushroom dish. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Cheese With Mushroom Recipe In Urdu


ضروری اشیاء:
پنیر کے کیوبز 1کپ
تل کا تیل چائے کا چمچہ
سویا سوس 2چائے کے چمچے
تیل 1کھانے کا چمچہ
لہسن کے جوے 2عدد (باریک چوپ کرلیں)
ادرک(کٹی ہوئی) چائے کا چمچہ
مشروم 1کپ
بٹن مشروم 1کپ
وائٹ مشروم 1کپ
سویا سوس 1کھانے کا چمچہ
سبزی کی یخنی کپ
کارن فلور 1چائے کا چمچہ
نمک حسب ِ ذائقہ
سفید مرچ پاؤڈر حسب ِ ضرورت
ہری پیا 2عدد (سلائز کاٹ لیں)
ترکیب:
ایک پیالے میں پنیر ڈالیں اور اس کے اوپر تل کا تیل، 2چائے کے چمچے سویا سوس اور 1چٹکی سفید مرچ پاؤڈر چھڑکیں اور پنیر کو10منٹ ہونے دیں اس کے بعد پنیر کو میرینیشن سے نکال کر اس کے 1انچ کے کیوبز کاٹ لیں۔ نان اسٹک سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن، ادرک ڈال کر ساتے کریں اس کے بعد اس میں مشرومز ڈال کر2منٹ تک فرائیکریں۔ سویاسوس، سبزی کی یخنی، نمک اور سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر 4منٹ تک فرائی کریں۔ کارنفولر میں تھوڑا سا پانی ملا کر آمیزہ تیار کرلیں اور اس آمیزے کو سوس پین میں ڈال کر مکسچر کے گاڑھاہونے تک پکائیں پنیر کے کیوبز ڈالکر احتیاط سے مکس کریں اور ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر 2منٹ تک پکائیں۔ ہری پیاز ڈالیں اور مکسچر کو سرونگ پلیٹ میں نکال لیں۔ مزیدار پنیر ودھ مشرومتیار ہے ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

متعلقہ پکوان

(3952) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mushroom Dish - مزید مشروم کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب