Chicken Fried Rice Inn Egg Pockets Recipe In Urdu

چکن فرائیڈ رائس ان ایگ پاکٹس بنانے کی ترکیب

Chicken Fried Rice Inn Egg Pockets  Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن 200 گرام
2 چاول (ابلے ہوئے ) دو پیالی
3 انڈے تین عدد
4 نمک حسب ذائقہ
5 کچلا ہوالہسن ایک چائے کا چمچ
6 سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
7 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کاچمچ
8 چینی ایک چائے کاچمچ
9 گاجر ایک عدد
10 ہری پیاز دو عدد
11 چلی ساس تین کھانے کے چمچ
12 سویا ساس دو کھانے کے چمچ
13 سرکہ دو کھانے کے چمچ
14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو باریک اسٹر پس میں کاٹ لیں ،پھیلی ہوئی کڑاہی میں دو سے تین کھانے کے چمچ  کو کنگ آئل کو گرم کر کے اس میں لہسن کو ہلکا سا فرائی کر یں ۔
  2. 2 پھر اس میں چکن ڈال کر تیز آنچ پر سنہری ہونے تک فرائی کر یں ۔ نمک اور چلی ساس ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں ،پانچ سے سات منٹ میں جب چکن گل جائے تو اس میں ابلے ہوئے چاول ڈال کر دو چمچ کی مدد سے فرائی کریں ۔
  3. 3 چاول مکمل گرم ہوجائے تو ا س میں چینی ،کالی مرچ ، سفید مرچ اور باریک کٹے ہوئے گاجر اور ہری پیاز ڈال کر فرائی کریں ۔آخر میں سر کہ اور سویا ساس ڈال کر ملائیں اور چو لہے سے اتار لیں ۔
  4. 4 انڈو ں کو پھینٹ کر نمک اور کالی مرچ شامل کریں، بڑے فرائینگ پین میں دوکھا نے کے چمچ کوکنگ آئل ڈالیں اور انڈے پھیلا کر ڈال دیں ۔ہلکا سنہری فرائی کر کے بڑے پیالے میں اس آملیٹ کو ڈالیں اور اس میں تیار کئے ہوئے چاول ڈالیں ۔ آملیٹ کو چاروں طرف سے اٹھا کر او پر فولڈ کر دیں ۔

متعلقہ پکوان

(2071) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Rice - مزید چائنیز رائس

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Fried Rice Inn Egg Pockets , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Fried Rice Inn Egg Pockets is a Chinese Rice, and listed in the chinese chawal. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.