Chicken Spicy Lollipop Recipe In Urdu - Recipe No. 7532

Chicken Spicy Lollipop Urdu recipe is available at UrduPoint. Chicken Spicy Lollipop is a famous dish in this region. You can read here Chicken Spicy Lollipop recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chicken Spicy Lollipop. You can know the complete method to make Chicken Spicy Lollipop on this page. We will also tell you how long it will take to make Chicken Spicy Lollipop. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chicken Spicy Lollipop below.

چکن اسپائسی لولی پاپ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7532

Chicken Spicy Lollipop Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن لیگ پیسز 5 عدد (دھو کر خشک کر لیں)

2 آلو (اُبال کر میش کر لیں) 2 عدد

3 ہری مرچیں 2 عدد (باریک چوپ کر لیں)

4 زیرہ (بھون کر پیس لیں) 1/4 چائے کا چمچہ

5 نمک حسب ذائقہ

6 سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

7 تیل حسب ضرورت

8 ثابت لال مرچ 2 عدد (بھون کر پیس لیں)

9 ووسٹر شائر سوس 1 چائے کا چمچہ

10 سویا سوس 1 چائے کا چمچہ

11 چلی گارلک سوس 1 چائے کا چمچہ

12 چائنیز نمک 1/4 چائے کا چمچہ

13 میدہ حسب ضرورت

14 انڈے 2 عدد

15 بریڈ کرمبز حسب ضرورت

16 سرکہ 4 کھانے کے چمچے

17 مکھن 1 چائے کا چمچہ

18 لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن لیگ پیسز میں سرکہ اور نمک لگا کر 15-20 منٹ تک رکھے رہنے دیں اس کے بعد دھو کر خشک کر کے ایک نان اسٹک سوس پین میں ڈال دیں۔
  2. 2 نمک‘ سیاہ مرچ پاؤڈر‘ ووسٹر شائر سوس‘ سویا سوس‘ چلی گارلک سوس‘ چائنیز نمک اور لہسن پیسٹ ڈالیں اور ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت کے گل جانے تک پکائیں (پانی بالکل بھی شامل نہیں کرنا ہے) گوشت کا پانی خشک ہونے پر سوس پین کو چولہے سے اُتار لیں۔
  3. 3 ٹھنڈا ہونے پر گوشت کو ہڈی سے الگ کر کے ایک پیالے میں نکالیں اور ہڈی کو خوب اچھی طرح صاف کر کے ایک پلیٹ میں رکھیں۔
  4. 4 گوشت کو گرائنڈر میں ڈال کر گرائنڈ کر کے دوبارہ پیالے میں ڈالیں اس میں آلو‘ ہری مرچیں‘ بھنا ہوا زیرہ‘ لال مرچ‘ نمک اور مکھن ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کریں۔
  5. 5 صاف کی ہوئی ہڈیوں میں اس آمیزے کو اس طرح لگائیں کہ یہ چکن لیگ پیس کی طرح نظر آنے لگے۔
  6. 6 اس کے بعد ان تیار شدہ لیگ پیسز کو میدے سے کوٹ کر کے پہلے انڈے میں ڈپ کریں اور بریڈ کرمبز سے کوٹ کر کے پلیٹ میں رکھیں۔
  7. 7 فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اس میں تیار کی ہوئی لیگ پیسز ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک درمیانی آنچ پر فرائی کریں۔
  8. 8 مزیدار چکن اسپائسی لولی پاپ تیار ہے۔
  9. 9 سرونگ پلیٹ میں نکالیں اُبلے ہوئے آلو اور سلاد پتے سے گارنش کر کے سرو کریں۔

(1038) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan

Urdu cooking recipe of Chicken Spicy Lollipop, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Spicy Lollipop is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.