Khatti Meethi Chicken Boti Recipe In Urdu

کھٹی میٹھی چکن بوٹی بنانے کی ترکیب

Khatti Meethi Chicken Boti Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 خشک ادرک کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
4 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
5 پیاز ایک عدد درمیانی
6 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
7 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
8 املی کا گودا چار کھانے کے چمچ
9 شہد ایک کھانے کا چمچ
10 ہرادھنیا دوکھانے کے چمچ
11 کوکنگ آئل دو سے تین کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو صاف دھو کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں،پھر ایک سائز کی چوکور بوٹیاں کاٹ لیں۔
  2. 2 لہسن کے جوؤں کو کچل کر نمک کے ساتھ چکن کی بوٹیوں پر لگا کر رکھ دیں۔
  3. 3 زیرہ بھون کر پیاز کے ساتھ باریک پیس لیں اور اس میں املی ،ادرک اور لال مرچ ڈال کر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 چار سے پانچ منٹ پکا کر یہ مکسچر گاڑھا ہو جائے تو شہد ملاتے ہوئے چولہے سے اتارلیں۔
  5. 5 اس مکسچر کو ٹھنڈا کرکے اس میں چکن کی بوٹیوں کو ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔
  6. 6 کوکنگ آئل میں چکن کی بوٹیوں کو ڈال کر فرائی کریں۔تیل علیحدہ ہونے لگے تو باریک کٹا ہوا ہرادھنیا چھڑک کر چولہے سے اتارلیں۔

(443) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Khatti Meethi Chicken Boti, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Khatti Meethi Chicken Boti is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.