Gosht Ki Sindhi Tihari Recipe In Urdu

گوشت کی سندھی تہاری بنانے کی ترکیب

Gosht Ki Sindhi Tihari Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چاول آدھا کلو
2 گوشت آدھا کلو
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا دوکھانے کے چمچ
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 آلو دو عدد بڑے
7 ٹماٹر دوعدد
8 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
9 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
10 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
11 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
12 گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
13 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چاولوں کو دھو کر بھگو دیں،کوکنگ آئل گرم کرکے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ،لہسن ادرک اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں۔
  2. 2 پھر اس میں دہی،ٹماٹر ،زیرہ،ہلدی اور لال مرچ ملالیں ساتھ ہی گوشت ڈال کر بھون لیں پھر دوپیالی پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔
  3. 3 گوشت گل جائے تو اس میں پہلے سے ابلے ہوئے آلو ڈال کر مکس کریں پھر دوپیالی پانی ڈالیں،ابال آنے پر چاول ڈال کر مکس کریں اور پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑک کر درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
  4. 4 چاولوں کو اچھی طرح مکس کرکے ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ دم پر رکھ دیں۔

(538) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani - مزید بریانی۔ مختلف اقسام کی بریانی

Urdu cooking recipe of Gosht Ki Sindhi Tihari, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Gosht Ki Sindhi Tihari is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.