Tikka Boti Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 7081

Tikka Boti Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Tikka Boti Biryani is a famous dish in this region. You can read here Tikka Boti Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Tikka Boti Biryani. You can know the complete method to make Tikka Boti Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Tikka Boti Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Tikka Boti Biryani below.

تکہ بوٹی بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7081

Tikka Boti Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ آدھا کلو

2 چاول دو پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ

5 پیاز تین عدد درمیانی

6 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

7 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

8 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

9 دہی ایک پیالی

10 پپیتا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

11 زردے کا رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

12 نیم گرم دودھ آدھی پیالی

13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو دھو کر کچھ دیر فریزر میں رکھیں پھر اس کی چوکور بوٹیاں کاٹ لیں۔
  2. 2 دو پیاز کو کچی پیس لیں اور اس میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل،نمک،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،ایک چائے کا چمچ لال مرچ،گرم مصالحہ،پپیتا اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور اس مصالحے سے چکن کی بوٹیوں کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  3. 3 چاولوں کو دھو کر بھگو دیں پھر نمک ملے پانی میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر چاولوں کو ایک کنی اُبال لیں اور چھلنی میں ڈال کر پانی نتھار لیں۔
  4. 4 میرینیٹ کی ہوئی بوٹیوں کو سیخوں پر لگا کر کوئلوں پر یا گرل پین پر سینک لیں اور اس کے بچے ہوئے مصالحے کو محفوظ کر لیں۔
  5. 5 چار سے چھ کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
  6. 6 پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،لال مرچ اور بوٹیوں کا مصالحہ ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔
  7. 7 گرل کی ہوئی بوٹیوں کو اس مصالحے میں ڈال کر ملائیں اور چولہے سے اُتار لیں۔
  8. 8 پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر آدھے چاول پھیلا کر ڈالیں،اس پر مصالحے والی بوٹیاں پھیلا کر اوپر سے چاول ڈال دیں۔
  9. 9 آخر میں اس میں دودھ میں زردے کا رنگ ملا کر ڈالیں اور اوپر سے فوائل میں دہکتا ہوا کوئلہ رکھ کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  10. 10 کوئلہ نکال کر اسے اچھی طرح ملا کر ڈش میں نکالیں،سلاد اور رائتے کے ساتھ گرم گرم منفرد بریانی کا مزہ لیں۔

(2741) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani

Urdu cooking recipe of Tikka Boti Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Tikka Boti Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.