Masaledar Biryani Recipe In Urdu - Recipe No. 7447

Masaledar Biryani Urdu recipe is available at UrduPoint. Masaledar Biryani is a famous dish in this region. You can read here Masaledar Biryani recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Masaledar Biryani. You can know the complete method to make Masaledar Biryani on this page. We will also tell you how long it will take to make Masaledar Biryani. Read the recipe, ingredients, and everything related to Masaledar Biryani below.

مصالحے دار بریانی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7447

Masaledar Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مرغی (12 ٹکڑے کروا لیں) 1 عدد

2 چاول 1/2 کلو

3 گھی/ تیل 3/4 کپ

4 پیاز (براؤن کی ہوئی) 2 عدد

5 ہری مرچیں 6-8 عدد

6 ہلدی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ

7 ادرک‘لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچے

8 ٹماٹر (چوپ کر لیں) 4 عدد

9 آلو بخارہ 5-8 عدد

10 دہی 1/2 کپ

11 لال مرچ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ

12 نمک حسب ذائقہ

13 پودینے کے پتے 12 عدد

14 ثابت کالا زیرہ 1 چائے کا چمچہ

15 زرد رنگ حسب ضرورت

16 کیوڑہ حسب ضرورت

17 لیموں کا جوس 2 کھانے کے چمچے

18 بڑی الائچی 2 عدد

19 کالی مرچ 8-9 عدد

20 دار چینی 1 اسٹک

21 جائفل ذرا سا

22 جاوتری 3 پتے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سب سے پہلے بڑی الائچی‘کالی مرچ‘دار چینی‘جائفل اور جاوتری کو گرائنڈ کر لیں۔
  2. 2 گھی/تیل گرم کریں اس میں پیاز ڈالیں اور گولڈن براؤن فرائی کر لیں۔
  3. 3 اس کے بعد ادرک‘لہسن‘نمک‘لال مرچ پاؤڈر‘ہلدی مکس کر کے پیاز کے ساتھ شامل کر دیں۔اچھی طرح فرائی کر لیں۔
  4. 4 اس کے بعد ٹماٹر‘ہری مرچیں اور مرغی کا گوشت ڈال کر بھون لیں۔
  5. 5 اس کو ڈھک کر پکائیں جب گوشت گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔
  6. 6 چاولوں کو نمک ملے پانی میں اُبال لیں۔
  7. 7 جب چاول ایک کنی رہ جائیں تو چاولوں کو چھان لیں۔
  8. 8 اس کے بعد دیگچی میں چاولوں کی تہہ بچھائیں‘اس پر مرغی گریوی کے ساتھ ڈال دیں۔
  9. 9 گرائنڈ کیا ہوا گرم مصالحہ پاؤڈر،پودینہ‘آلو بخارہ‘لیموں کا جوس‘کالا زیرہ‘زردے کا رنگ اور چاول کی تہہ گوشت پر بچھا دیں۔
  10. 10 اوپر سے 1/4 کپ گھی/تیل ڈال کر 5 منٹ تک تیز آنچ پہ پکائیں۔
  11. 11 اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پہ تقریباً 20 منٹ تک پکائیں۔
  12. 12 مزیدار مرغی بریانی تیار ہے‘سرونگ پلیٹ میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔

(3467) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani

Urdu cooking recipe of Masaledar Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Masaledar Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.