Hara Masala Chicken Karahi Recipe In Urdu - Recipe No. 6779

ہرا مصالحہ چکن کڑاہی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6779

Hara Masala Chicken Karahi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن ایک کلو
2 لہسن کچلا ہوا دو کھانے کے چمچ
3 ادرک باریک کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
4 نمک حسب ذائقہ
5 دہی پھینٹا ہوا آدھی پیالی
6 ٹماٹر تین عدد درمیانے
7 ہری مرچیں پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
8 کالی مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
9 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
10 ثابت دھنیا موٹا کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
11 ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا آدھی گٹھی
12 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو دھو کر چھلنی میں رکھ لیں،دہی کو پھینٹ لیں اور ٹماٹر کے قتلے کرکے رکھ لیں۔
  2. 2 کڑاہی میں ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں لہسن اور چکن ڈال کر چار سے پانچ منٹ درمیانی آنچ پر بھونیں۔
  3. 3 ہری مرچیں،کالی مرچ،سفید زیرہ،کٹا ہوا ثابت دھنیا اور ٹماٹر کے قتلے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 جب چکن گلنے پر آجائے تو نمک،دہی اور کوکنگ آئل ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائے اور تیل علیحدہ ہو جائے۔
  5. 5 آخر میں ادرک اور ہرا دھنیا چھڑک کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں۔
  6. 6 ڈش میں نکال کر نان یا پراٹھوں کے ساتھ اس زبردست کڑاہی کا مزہ لیں۔

(807) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Karahi And Murgh Karahi - مزید چکن کڑاہی

Urdu cooking recipe of Hara Masala Chicken Karahi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Hara Masala Chicken Karahi is a Chicken Karahi And Murgh Karahi, and listed in the Karahi Chicken and Chicken curry. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.