Honeycomb Bread Recipe In Urdu - Recipe No. 6832

ہنی کومب بریڈ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6832

Honeycomb Bread Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ تین پیالی
2 نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
3 خشک دودھ کا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
4 چینی ایک چوتھائی پیالی
5 شہد دو کھانے کے چمچ
6 خشک خمیر ڈیڑھ چائے کا چمچ
7 انڈے دو عدد
8 سفید تل دو کھانے کے چمچ
9 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میدے میں ایک چائے کا چمچ چینی،نمک،دودھ کا پاؤڈر،خمیر،ایک انڈا اور کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  2. 2 تھوڑا تھوڑا نیم گرم پانی ڈالتے ہوئے نرم گوندھ لیں اور ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔
  3. 3 جب اچھی طرح پھول جائے تو اس کو دوبارہ گوندھ کر اس کے ایک سائز کے گول پیڑے بنا لیں اور انھیں چکنی کی ہوئی گول بیکنگ ٹرے میں ساتھ ساتھ رکھ دیں۔
  4. 4 کچن ٹاول سے ڈھک کر گرم جگہ پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں،پھر اس پر برش کی مدد سے انڈے کی زردی لگا دیں۔
  5. 5 پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر بیس سے پچیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
  6. 6 اس دوران چینی اور شہد کو ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ پکا کر شیرہ تیار کر لیں۔
  7. 7 بریڈ کو سنہری ہونے پر اوون سے نکالیں اور گرم گرم بریڈ پر تیار کیا ہوا شیرہ ڈال کر تل چھڑک دیں۔

(821) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pudding, Bread Pudding , Bead Fingers And Other Bread Sweet Dishes - مزید پڈنگ، بریڈ پڈنگ، بریڈ فنگرز اور دیگر بریڈڈ میٹھے پکوان

Urdu cooking recipe of Honeycomb Bread, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Honeycomb Bread is a Pudding, Bread Pudding , Bead Fingers And Other Bread Sweet Dishes, and listed in the pudding, bread pudding , bead fingers, bread sweet dishes. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.