Jheenga Kofte Recipe In Urdu - Recipe No. 6480

جھینگا کوفتے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6480

Jheenga Kofte Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 جھینگے (صاف کرکے پیس لیں)1/2کلو
2 ہری مرچ(کٹی ہوئی)2عدد
3 سیوا 1چائے کا چمچہ
4 دھنیا 4کھانے کے چمچے
5 بڑی لال مرچ ثابت 2عدد توڑ کر بھگو دیں
6 ادرک ایک انچ کا ٹکڑا لیں
7 4جوے یہ سب لال مرچ کے ساتھ پیس لیں
8 پیاز (کٹی ہوئی)2عدد
9 ٹماٹر 2عدد(کٹے ہوئے)
10 املی کا گاڑھا مکسچر2چائے کے چمچے
11 تیل ایک کپ
12 گرم مصالحہ 1چائے کا چمچہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز ہلکی سنہری کرلیں اس میں 2چمچے پانی ڈالیں تاکہ پیاز کا کلر آجائے۔
  2. 2 اب پسا ہوا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح سے بھون لیں جب مصالحہ تیل چھوڑنے لگے تو ٹماٹر کٹے ہوئے ڈالیں۔
  3. 3 اچھے سے ٹماٹر بھون کر پسے ہوئے جھینگوں کو تیل لگا کر کوفتے بنالیں اور گریوی میں رکھتی جائیں اور آنچ ہلکی کرلیں۔
  4. 4 2منٹ بعد کوفتوں کو ہلالیں اور کریوی کے لئے تھوڑا پانی تقریباً ایک کپ تاکہ جھینگے پک جائیں۔
  5. 5 جھینگے پک جائیں گے تو تیل اوپر آجائے گا۔اب ہرے دھنیے سے گارنش کریں اور سفید چاول یانان کے ساتھ شروع کریں۔

(1510) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kabab, Kaleji, Kofta And Tikka - مزید کباب، کلیجی، کوفتے اور تکہ

Urdu cooking recipe of Jheenga Kofte, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Jheenga Kofte is a Kabab, Kaleji, Kofta And Tikka, and listed in the Kebab, liver, Kofta aur Tikka. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.