Nargisi Kabab Recipe In Urdu - Recipe No. 6835

نرگسی کباب بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6835

Nargisi Kabab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ 200 گرام
2 انڈے چار عدد
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 مٹر چار کھانے کے چمچ
6 گاجر ایک عدد
7 پیاز دو عدد درمیانی
8 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
9 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
10 دھنیا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
11 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
12 ہری مرچیں دو سے تین عدد
13 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1انڈوں کو ابال کر لمبائی کے رخ پر درمیان سے کاٹیں اور احتیاط سے زردی نکال لیں۔مٹر اور گاجر کو ابال کر ہلکا سا میش کر لیں اور اس میں نمک،ایک باریک کٹی ہوئی ہری مرچ اور ایک کھانے کا چمچ ہرا دھنیا ملا لیں۔
  2. 2 قیمے میں ایک پیاز،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،انڈے کی زردیاں،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ملا کر باریک پیس لیں۔
  3. 3 کٹے ہوئے انڈوں کے درمیان میں سبزیوں کا مکسچر بھر کر اچھی طرح دبا کر بند کر دیں،پھر اس پر پسا ہوا قیمہ لپیٹ دیں۔
  4. 4 پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں نمک،ادرک لہسن،لال مرچیں،ہلدی،دھنیا،زیرہ اور دہی ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  5. 5 جب تیل علیحدہ ہو جائے تو اچھی طرح بھون کر اس میں تیار کئے ہوئے کباب ڈال کر آدھی پیالی پانی ڈال دیں۔
  6. 6 جب کبابوں کی رنگت تبدیل ہو جائے تو اس کو ہلکا سا بھون کر ہرا دھنیا چھڑک کر دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 خوبصورت سے پلیٹر میں نکال کر اس کو گرم گرم نان یا چپاتی کے ساتھ شروع کریں۔

(733) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kabab, Kaleji, Kofta And Tikka - مزید کباب، کلیجی، کوفتے اور تکہ

Urdu cooking recipe of Nargisi Kabab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Nargisi Kabab is a Kabab, Kaleji, Kofta And Tikka, and listed in the Kebab, liver, Kofta aur Tikka. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.