Kesari Jalebi Recipe In Urdu

کیسری جلیبی بنانے کی ترکیب

Kesari Jalebi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

20 افراد

کیلوریز‎

100 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 میدہ آدھ کلو
2 دودھ آدھ لیٹر
3 گھی ڈیڑھ پاؤ
4 چینی دو کلو
5 زردے کا رنگ ایک ماشہ
6 بیکنگ پاؤڈر ایک تولہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میدے میں بیکنگ پاؤڈر ملا کر تھوڑے سے دودھ میں گوندھ لیں
  2. 2 میدہ سخت ہو جائے تو آٹے کی طرح ہاتھ کو پانی لگا کر گوندھتے جائیں یہاں تک کہ خمیر کی صورت پھول جائے
  3. 3 باقی بچا ہوا قریباً چھ چھٹانک دودھ اس پھوٹے ہوئے میدے میں ڈال دیں تاکہ یہ گاڑھی ہو کر کریم سی بن جائے
  4. 4 آدھ لیٹر پانی میں چینی ڈال دیں
  5. 5 زردے کا رنگ بھی ملائیں اور جوش آنے دیں جب تین تار کی چاشنی بن جائے تو اتار لیں
  6. 6 ہاتھ کی گرفت میں آجانے والا آب خورہ لے لیں اور اس کے پیندے میں چھید کر لیں
  7. 7 فرائینگ پین میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں
  8. 8 آب خورے کے سوراخ پر انگلی رکھ کر اس میں میدہ ڈالیں اور فرائینگ پین کے اوپر لا کر سوراخ سے انگلی ہٹا لیں
  9. 9 آب خورے کو گردش دیتے رہیں اور جلیبی کی شکل بناتے رہیں
  10. 10 ہلکی زردی مائل جلیبیاں ہوں تو شیر ے میں ڈال دیں
  11. 11 آدھ گھنٹے تک رہنے دیں شیرہ جذب ہو جائے تو نکال لیں
  12. 12 ان پرورق بھی لگا لیں

متعلقہ پکوان

(3534) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Punjabi Meethe Pakwan - مزید پنجابی میٹھے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Kesari Jalebi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kesari Jalebi is a Punjabi Meethe Pakwan, and listed in the Punjabi Desserts and Sweets. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 20 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.