Madrasi Chawal Kebab Recipe In Urdu - Recipe No. 6879

مدراسی چاول کباب بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6879

Madrasi Chawal Kebab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ 200 گرام
2 چاول ایک پیالی
3 آلو دو عدد درمیانے
4 نمک حسب ذائقہ
5 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
6 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
7 قصوری میتھی آدھا چائے کا چمچ
8 بیسن حسب ضرورت
9 ہری مرچیں دو سے تین عدد
10 ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
11 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمے کو صاف دھو کر پین میں ڈالیں اور اس میں نمک،ادرک لہسن اور لال مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔
  2. 2 ایک سے دو کھانے کے چمچ بیسن ڈال کر اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں۔
  3. 3 چاولوں کو بھگو کر ابال لیں اور آلوؤں کو ابال کر میش کر لیں۔
  4. 4 پھر چاول اور آلو کو ملا کر اس میں نمک چوپ کی ہوئی ہری مرچیں،ہرا دھنیا اور قصوری میتھی ڈال کر ملا لیں اور ان کی پتلی پتلی ٹکیاں بنا لیں۔
  5. 5 قیمے کو ٹھنڈا کرکے اس کے بھی اسی سائز کی ٹکیہ بنا لیں،دو چاول کی ٹکیہ کے بیچ میں قیمے کی ٹکیہ رکھ کر اچھی طرح دبائیں اور تمام کباب اسی طرح بنا کر فریج میں رکھ دیں۔
  6. 6 نان اسٹک فرائنگ پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے ان کبابوں کو سنہری فرائی کر لیں یا چاہیں تو بیسن کو پتلا سا گھول کر اس میں نمک اور لال مرچ شامل کریں اور ان کبابوں کو اس میں ڈپ کرکے ڈیپ فرائی کر لیں۔
  7. 7 شام کی چائے پر ان کبابوں کو حسب پسند چٹنی کے ساتھ گرم گرم انجوائے کریں۔

(576) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cutlets And Kabab - مزید کٹلس اور کباب

Urdu cooking recipe of Madrasi Chawal Kebab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Madrasi Chawal Kebab is a Cutlets And Kabab, and listed in the Cutlus aue Kebab. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.