Fried Dhaga Kabab Recipe In Urdu

فرائیڈ دھاگا کباب بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Fried Dhaga Kabab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fried Dhaga Kabab is a Cutlets And Kabab, and listed in the Cutlus aue Kebab. its preparation time is only 35 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Fried Dhaga Kabab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

35 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

253 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گائے کا قیمہ آدھا کلو(مشین کا پسا ہوا)
2 چنے دو کھانے کے چمچ بھنے ہوئے
3 خشخاش ایک کھانے کا چمچ
4 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
5 چھوٹی الائچی چار عدد
6 کالی مرچ چار عدد
7 لال مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی
8 نمک حسب ذائقہ
9 لونگ دو عدد
10 ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
11 پیاز ایک عدد تلی ہوئی
12 ہری مرچ چار عدد
13 کچا پپیتا دو کھانے کے چمچ
14 لیموں دو عدد
15 کچا پپیتا دو کھانے کے چمچ
16 لیموں دو عدد
17 گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا
18 ہرا دھنیا گٹھی باریک کٹا ہوا
19 تیل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پہلے چنے ،خشخاش ،سفید زیرہ،چھوٹی الائچی،کالی مرچ،لال مرچ ،نمک اور لونگ ملا کر باریک پیس لیں
  2. 2 اب اسے قیمے میں ڈبل روٹی کے سلائس کے ساتھ شامل کرکے چوپر میں پیس لیں
  3. 3 پھر اس میں پیاز اور ہری مرچ ملا دیں
  4. 4 اس کے بعد کچا پپیتا شامل کرکے اچھی طرح گوندھیں اور دس منٹ کے لئے رکھ دیں
  5. 5 اب چھوٹے چھوٹے گول گول کباب بنا کر فرائننگ پین میں شیلو فرائی کر لیں
  6. 6 جب سارے کباب تل لیں تو ایک بڑے توے یا فرائننگ پین میں تلے کباب پھیلا کر رکھیں
  7. 7 اوپر سے لیموں کا رس،گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں
  8. 8 مزے دار فرائیڈ دھاگا کباب تیار ہیں

متعلقہ پکوان

(4315) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cutlets And Kabab - مزید کٹلس اور کباب

More Recipes - مزید تراکیب