DAHI K ASMO KABAB Recipe In Urdu

دہی کے اسمو کی کباب بنانے کی ترکیب

DAHI K ASMO KABAB Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

7 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو
2 دہی ایک پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز تین عدد درمیانی
6 ٹماٹر تین عدد درمیانے
7 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
8 کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
9 ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
10 انڈا ایک عدد
11 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
12 پودینہ دوکھانے کے چمچ
13 ہری مرچیں تین سے چار عدد
14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھیں اور دبادباکر نچوڑ کر خشک کر لیں ۔پھر اس میں ہری مرچیں اور ڈبل روٹی کے سلائسز ڈال کر چاپر میں پیس لیں ۔اس میں نمک ،کالی مرچ اور انڈا ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اس کے حسب پسند شیپ کے کباب بنا لیں ۔
  2. 2 فرائنگ پین میں تھوڑا تھوڑا کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے ان کبابوں کو سنہری فرائی کرلیں ۔ پین میں کوکنگ آئل میں دو بار یک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں ،پھر اس میں ادرک لہسن ،لال مرچ ،نمک اورکٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں ۔درمیانی آنچ پر ٹما ٹر گلنے تک پکائیں ۔
  3. 3 دہی میں نمک اور باریک چوپ کیا ہوا ہرا دھنیا ملا کر پھینٹیں ۔پہلے تار کئے ہوئے کبابوں کو مصالحے پر رکھیں اس پر پھینٹی ہوئی دہی ڈالیں اور اوپر سے پیاز کے لچھے رکھ کر اوپر سے دہکتا ہوا کوئلہ رکھ دیں ۔
  4. 4 دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈا ل کر ڈھک کر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں ۔جب کوئلے کی سوندھی خوشبو رچ جائے تو کوئلہ نکال کر کبابوں کو ڈش میں نکالیں اور باریک کٹا ہو ا پودینہ چھڑک دیں ۔

متعلقہ پکوان

(2158) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kabab And Tikka - مزید کباب و تکہ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of DAHI K ASMO KABAB, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. DAHI K ASMO KABAB is a Kabab And Tikka, and listed in the Kebab aur Tikka. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 7 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.