Mutton Siri Paye Ka Katwa Recipe In Urdu

مٹن سری پائے کا کٹوا بنانے کی ترکیب

Mutton Siri Paye Ka Katwa Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کے پائے چار عدد
2 بکرے کی سری ایک عدد
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
5 پیاز تین عدد درمیانے
6 ٹماٹر تین عدد درمیانے
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
8 ہلدی ایک چائے کا چمچ
9 ثابت گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ
10 سادہ آٹا دو کھانے کے چمچ
11 ہری مرچیں آٹھ سے دس عدد
12 ہرادھنیا حسب پسند
13 کوکنگ آئل ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پائے اور سری کو اچھی طرح صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں۔
  2. 2 مٹی کی ہانڈی کو ہلکی آنچ پر گرم کرکے اس میں کوکنگ آئل ڈالیں ،پھر اس میں گرم مصالحہ، باریک کٹی ہوئی پیاز، ٹماٹر، لال مرچ، ہلدی اور تین سے چار ہری مرچیں ڈال کر پانچ سے سات منٹ فرائی کریں۔
  3. 3 پھر اس میں سری پائے ڈال کر ملائیں اور دو سے تین پیالی گرم پانی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 جب پانی خشک ہونے پر آجائے اور سری پائے ادھ گلے ہو جائے تو اسے اچھی طرح بھونیں اور آدھی پیالی پانی میں آٹا گھول کر ملائیں۔
  5. 5 آخر میں اس میں تین سے چار پیالی پانی اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ تمام چیزیں اچھی طرح گل جائے اور گریوی حسب پسند گاڑھی ہو جائے ۔باریک کٹا ہوا ہرادھنیا چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔

(830) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Siri Paye And Paya - مزید سری پائے اور مختلف اقسام کے پائے

Urdu cooking recipe of Mutton Siri Paye Ka Katwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Siri Paye Ka Katwa is a Siri Paye And Paya, and listed in the Mutton Siri Paye and Beef Siri Paye. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.