Bong Paye Ki Nihari Recipe In Urdu

بونگ پائے کی نہاری بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Bong Paye Ki Nihari, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Bong Paye Ki Nihari is a Siri Paye And Paya, and listed in the Mutton Siri Paye and Beef Siri Paye. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Bong Paye Ki Nihari Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

کیلوریز‎

413 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گوشت تین کلو
2 پائے دو عدد
3 نلیاں 4
4 سرخ مرچ 100 گرام
5 دھنیا 50 گرام
6 لہسن 40 گرام
7 نمک 60 گرام
8 دہی 500 گرام
9 ادرک 20 گرام
10 گرم مصالحہ 10 گرام
11 پیاز 250 گرام
12 ہلدی 9 گرام
13 گھی 500 گرام
14 آٹا 70 گرام
15 ہری مرچ 50 گرام
16 لیموں 6 عدد

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت لیموں کے پانی سے خوب اچھی طرح دھولیجئے
  2. 2 سرخ مرچ دھنیا اور آدھی پیاز ڈال کر لہسن کے جوؤں، ہلدی اور نمک کو پانی میں پیس کر مصالحہ تیار کر لیجئے
  3. 3 اب آدھا گھی چولہے پر رکھ کر کڑ کڑائیں اور باقی پیاز کے لچھے تیل میں لال کر کے نکال لیجئے
  4. 4 پھر اس گھی میں آدھا مصالحہ اور گوشت ڈال کر چند منٹ تک بھونئے
  5. 5 اس کے بعد پتیلی ڈھانپ کر پکنے دیں
  6. 6 جب اس کا پانی خشک ہو جائے تو لال کی ہوئی پیاز پیس کر دہی اور آٹے سمیت پتیلی میں ڈال کر خوب بھونئے اس کے بعد پانی بقدر شوربا ڈال کر پتیلی کا منہ آٹے سے بند کر دیں
  7. 7 دو گھنٹے تک کوئلوں پر پکائیے
  8. 8 پھرپتیلی کھولئے اور آٹے کا دودھ نکال کر اس میں ڈال کر تیز آنچ پر جوش دیں
  9. 9 جب شوربہ گاڑھا ہو جائے تو باقی آدھا گھی کا بگھار دے دیجئے
  10. 10 پتیلی چولہے سے اتار کر کتری ہوئی ادرک اور ہری مرچ اور پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑکنے کے بعد اوپر سے لیموں نچوڑ دیجئے

متعلقہ پکوان

(3716) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Siri Paye And Paya - مزید سری پائے اور مختلف اقسام کے پائے

More Recipes - مزید تراکیب