Malai Paya Recipe In Urdu

ملائی پایا بنانے کی ترکیب

Malai Paya Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کے پائے چھ عدد
2 نمک حسب ذائقہ
3 ہلدی ایک چائے کا چمچ
4 ادرک لہسن پساہو ا ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز ایک عدددرمیانی
6 بادام اور کاجو ایک چوتھائی پیالی
7 پستے دس سے پندرہ عدد
8 ہری مرچیں چار سے چھ عدد
9 دہی ایک پیالی
10 چھوٹی الائچی دو سے تین عدد
11 سیاہ زیرہ آدھا چائے کا چمچ
12 لونگ چار سے چھ عدد
13 ثابت کالی مرچ آٹھ سے دس عدد
14 دار چینی کا ٹکڑا ایک عدد
15 ہرادھنیا باریک کٹا ہوا دو چائے کے چمچ
16 فریش کریم ایک چوتھائی پیالی
17 سفید مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
18 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پائے کو سادہ آٹارگڑ کراچھی طرح صاف دھولیں پھر اسے پین میں ڈال کر ساتھ ہی اس میں ہلدی، نمک،ادرک لہسن کا پیسٹ اور چار پیالی پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  2. 2 اتنی دیر پکائیں کہ پائے گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار کر رکھ دیں۔
  3. 3 علیحدہ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں، پھر اس میں کاجو،بادام پستہ اور ہری مرچیں ڈال کر فرائی کریں۔اسے ٹھنڈا کرکے باریک پیسٹ تیار کرلیں۔
  4. 4 اسی پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں۔پھر اس میں تمام گرم مصالحہ ڈالیں ساتھ ہی پائے ڈالیں اور بھون لیں۔
  5. 5 پھر بادام ،کاجو والا پیسٹ شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ایک سے ڈیڑھ پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکائیے۔
  6. 6 تیار ہونے پر اس میں سفید مرچ پاؤڈر ،کریم اور ہرادھنیا ڈالیں اور پانچ سے سات منٹ تک دم پر رکھ دیں۔

(621) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Siri Paye And Paya - مزید سری پائے اور مختلف اقسام کے پائے

Urdu cooking recipe of Malai Paya, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Malai Paya is a Siri Paye And Paya, and listed in the Mutton Siri Paye and Beef Siri Paye. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.