Potato Cream Soup Recipe In Urdu

پوٹیٹو کریم سوپ بنانے کی ترکیب

Potato Cream Soup Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آلو دو عدد درمیانے
2 فریش کریم آدھی پیالی
3 یخنی یا پانی تین سے چار پیالی
4 نمک حسب ذائقہ
5 پیاز ایک عدد درمیانی
6 تیزپات ایک چھوٹا ٹکڑا
7 کالی مرچ گدری پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
8 دودھ ایک پیالی
9 میدہ ایک کھانے کا چمچ
10 ہری پیاز حسب پسند
11 مارجرین یا مکھن ایک کھانے کا چمچ
12 کوکنگ آئل ایک کھانے کا چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلوؤں کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور پیاز کو چوپ کرلیں۔
  2. 2 آلوؤں کو تیز پات اور پیاز کے ساتھ یخنی میں اتنی دیر ابالیں کہ گل جائیں،تیزپات نکال کر آلوؤں کو بلینڈر میں بلینڈکرلیں۔
  3. 3 پین میں مارجرین اور کوکنگ آئل کو ہلکا سا گرم کریں اور اس میں میدے کو خوشبو آنے تک بھونیں۔
  4. 4 پھر تھوڑا تھوڑا کرکے دودھ شامل کریں اور لکڑی کا چمچ چلاتے ہوئے گاڑھا سا پیسٹ بنالیں۔اس میں بلینڈ کئے ہوئے آلوؤں کو ملادیں۔
  5. 5 اچھی طرح ملا کر کریم شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(510) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Vegetable Soup - مزید سبزیوں کے سوپ

Urdu cooking recipe of Potato Cream Soup, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Potato Cream Soup is a Vegetable Soup, and listed in the sabzi ka soup. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.