Rose Pudding Recipe In Urdu

روز پڈنگ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Rose Pudding, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Rose Pudding is a Cake, Brownie, Pan Cake, Pudding, and listed in the Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Rose Pudding Recipe In Urdu

اشیاء:
دودھ 750ملی لیٹر
انڈے چار عدد
کیلا بڑا ایک عدد
بادام کی گری 8عدد
پستہ 8دانے
عرق گلاب پانچ چھ قطرے
کریم 50گرام
ڈبل روٹی کے توس چار عدد
چینی حسب پسند
ترکیب:
انڈوں کی زردی اور سفیدی کو الگ الگ پھینٹ لیجئے۔ زردی میں چینی ملا کر خوب پھینٹئے۔ڈبل روٹی کے توس دودھ میں ایک گھنٹہ کے لئے بھگو دیجئے۔ ایک گھنٹہ بعد ڈبل روٹی کے توسوں کو ہاتھ سے اچھی طرح مسل دیجئے اور خوب پھینٹئے۔جب دودھ اور ڈبل روٹی یک جان ہوجائیں تو کیلا چھیل کر اور اس کے باریک باریک ٹکڑے کر کے دودھ میں ڈال دیجئے۔ انڈوں کی سفیدی اور زردی بھی دودھ میں ملا دیجئے اور خوب پھینٹئے۔ بادام کی گریاں اور پستہ بھی باریک کتر کر دودھ میں ملا لیجئے اب یہ سارا آمیزہ پڈنگ کی ڈش یا سانچے میں ڈال کر اوپر گلاب کا عرق چھڑک دیجئے۔ اب ایک کھلے منہ کی دیگچی لے کر اس میں پانی ڈالیے اور پڈنگ کی ڈش یا سانچہ اس میں اس طرح رکھیے کہ نصف پانی کے اندر اور نصف پانی سے باہر رہے پانی والی دیگچی کا ڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھادیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ دیگچی کے ڈھکنے پر بھی آگ کے کچھ کوئلے رکھ دیجئے۔ دس منٹ بعد ڈھکن کھول کر دیکھ لیجئے۔ پڈنگ جم گئی ہو تو اتار لیجئے۔ اگر نہ جمی ہو تو دوبارہ بند کر کے پکنے دیجئے۔ جب جم جائے تو اتار لیجئے اور ٹھنڈی ہو جانے پر شوق فرمائیے۔

متعلقہ پکوان

(4344) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cake, Brownie, Pan Cake, Pudding - مزید کیک، برائونی، پین کیک، پڈنگ

More Recipes - مزید تراکیب