Sehrai Halwa Recipe In Urdu - Recipe No. 7025

صحرائی حلوہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7025

Sehrai Halwa Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سادہ آٹا ایک پیالی
2 کُٹا ہوا گڑ ڈیڑھ پیالی
3 مکھانے 50 گرام
4 اجوائن ایک چٹکی
5 پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
6 کوکنگ آئل تین چوتھائی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بھاری پیندے کی کڑاہی میں کوکنگ آئل کو ڈال کر گرم کریں اور اس میں مکھانے ڈال کر درمیانی آنچ پر سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
  2. 2 پھر اسی کڑاہی میں اجوائن اور آٹا ڈال کر بھونیں۔
  3. 3 گڑ میں آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ وہ اچھی طرح گھل جائے۔
  4. 4 بھنے ہوئے آٹے کی خوشبو آنے لگے تو اس میں کالی مرچ،گڑ کا شیرہ،کچھ پسے ہوئے مکھانے اور کچھ ثابت مکھانے ڈال کر ملائیں۔
  5. 5 ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
  6. 6 سردیوں کے موسم میں یہ گرم گرم حلوہ شام میں چائے یا سبز قہوے کے ساتھ بہت مزہ دے گا۔

(592) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Halwa - مزید حلوہ بنانے کی تراکیب

Urdu cooking recipe of Sehrai Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sehrai Halwa is a Halwa, and listed in the Halwa Jaat. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.