Lauki Ka Bakeed Halwa Recipe In Urdu - Recipe No. 6660

لوکی کا بیکڈ حلوہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6660

Lauki Ka Bakeed Halwa Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 لوکی آدھا کلو
2 دودھ ڈھائی پیالی
3 کنڈیسنڈ ملک آدھی پیالی
4 چینی چار کھانے کے چمچ
5 کھویا دو کھانے کے چمچ
6 انڈے دو عدد
7 چھوٹی الائچی تین سے چار عدد
8 بادام پستے حسب پسند
9 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دودھ میں چینی اور کنڈیسنڈ ملک ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ پکا کر گاڑھا کر لیں۔لوکی کو صاف دھو کر چھیل کر کش کر لیں۔
  2. 2 بادام پستوں کو باریک کاٹ لیں اور الائچی کے دانے پیس کر رکھ لیں۔
  3. 3 فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اس میں لوکی کو پھیلا کر ڈالیں اور درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکا کر لوکی کا اپنا پانی خشک کر لیں۔
  4. 4 پھر دودھ کو چولہے سے اتار کر اس میں لوکی،بادام پستے اور چھوٹی الائچی ملا لیں۔دودھ تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر آجائے تو اس میں پھینٹیں ہوئے انڈے ملا دیں۔
  5. 5 اوون کو 180Cپر پندرہ سے بیس منٹ گرم کر لیں اور تیار کئے ہوئے مکسچر کو کوکنگ آئل سے برش کی ہوئی شیشے کی ڈش میں ڈال دیں۔ آدھے گھنٹے کے لئے بیک کرلیں۔

(380) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Halwa - مزید حلوہ بنانے کی تراکیب

Urdu cooking recipe of Lauki Ka Bakeed Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Lauki Ka Bakeed Halwa is a Halwa, and listed in the Halwa Jaat. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.